سوات میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے ، ظفر بختاوری

 سوات میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے ، ظفر بختاوری

علاقے میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ضروری ہے ،سوات چیمبر کے رہنمائوں سے بات چیت

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ سوات جنت نظیر خطہ ہے تاہم انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کے حوالے سے اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ، علاقے میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جانے چاہئیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گروپ لیڈر احمد خان ، سینئر وائس پریذیڈنٹ اکبر خان اور وائس پریذیڈنٹ عثمان خان سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ علاقے میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ضروری ہے اور اس پر کام تیزی سے شروع کیا جائے ، چکدرہ تک موٹروے مکمل ہو چکی ہے اس کا سوات تک فیز ٹو بھی مکمل کیا جائے ،علاقے میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سوات چیمبر کی بلڈنگ تعمیر کی جائے اور پہلے قدم کے طور پر چیمبر کی تعمیر کے لئے قطعہ اراضی الاٹ کرناچاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں