پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ فضا میں تناسب بلند سطح پر رہا

 پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ  فضا میں تناسب بلند سطح پر رہا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد (اے پی پی)جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولن کی مجموعی مقدار 958سے کم ہو کر 454 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی،سیکٹر ایچ ایٹ میں جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 240 فی مکعب میٹر تھی، اس کے علاوہ چیڑھ کے پولن کی مقدار صفر ، گھاس کے پولن کی مقدار 3 فی مکعب میٹر جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام اور دیگر پولن کی مقدار 212 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں