ضلعی عدالتیں، 22ملزمان کا جسمانی ریمانڈ، 15جوڈیشل

ضلعی عدالتیں، 22ملزمان کا جسمانی ریمانڈ، 15جوڈیشل

گرما کی چھٹیاں،عدالتی کا م ملزمان کے ریمانڈ، جوڈیشل تک محدود ہوگیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے ) ضلعی عدالتوں میں گزشتہ روز بھی مختلف جرائم میں ملوث22ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا،15ملزم جوڈیشل کردیئے گئے ۔3ملزمان کو قید، جرمانے کی سزا سنادی گئی ۔ ادھر راولپنڈی کچہری میں موسم گرما کی چھٹیاں شروع ہونے کی وجہ سے عدالتی کام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور جوڈیشل کرنے تک محدود ہوگیا ، ضمانت کی درخواستیں بھی 30 فیصد سنی جارہی ہیں ، اہم کیسوں کو عدالتی چھٹیوں کے بعد سننے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں