پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے شہری کو لوٹ لیا

پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے شہری کو لوٹ لیا

چار ملزمان نے عبدالرحمن کو روکا اور چیکنگ کے بہانے غیر ملکی کرنسی سے محروم کردیا

اسلام آباد (خبر نگار )پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان کے ہاتھوں شہری اسلام آبا د میں لٹ گیا،تھانہ نون پولیس کو عبدالرحمن نے بتایا کہ اسے پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس چار ملزمان نے ای ایم ای کالج کے قریب روکا اور چیکنگ کے بہانے اس سے تین ہزار ہانگ کانگ ڈالر مالیتی 70ہزار چھین لئے اور فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں