اوپن یونیورسٹی :بین الاقوامی طلبہ کیلئے 30سے زائد تعلیمی پروگرامز پیش

 اوپن یونیورسٹی :بین الاقوامی طلبہ  کیلئے 30سے زائد تعلیمی پروگرامز پیش

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بین الاقوامی طلبہ کیلئے سمسٹر خزاں 2021ء کے داخلوں میں 30سے زائد تعلیمی پروگرامز پیش کردیئے

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) جن میں میٹرک،ایف اے ،آئی کام ، ایم بی اے /ایم پی اے کے داخلے 15 جولائی سے جاری ہیں جبکہ 25 سے زائد پروگرامز دوسرے مرحلے میں پیش کئے جائیں گے جن کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہونگے ،بین الاقوامی طلبہ کے لئے تعلیمی پروگرامز کو یونیورسٹی آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کررہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں