10وارداتیں :شہری 3گاڑیوں ، تین موٹرسائیکلوں سے محروم

10وارداتیں :شہری 3گاڑیوں ، تین موٹرسائیکلوں سے محروم

ملزمان موبائل فون اور نقدی بھی لے گئے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے

اسلام آباد (خبر نگار ) مختلف علاقوں میں سرقہ وغیرہ کی10وارداتوں کے دوران شہریوں کو تین گاڑیوں ، تین موٹرسائیکلوں سے محروم کردیاگیا، تھانہ رمنا کے علاقے میں تیمور ، گولڑہ کے علاقے میں احمداور تھانہ کھنہ کے علاقے میں فیاض کی گاڑیاں، تھانہ مارگلہ کے علاقے میں ارباز، رمنا کے علاقے میں داعی رحمن ،تھانہ آئی نائن کے علاقے میں زاہد کے موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ،تھانہ ترنول کے علاقے میں فیصل سے موبائل فون مالیتی 30ہزار چھین لیا گیا،تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں مہر حسن کے گھر سے ملزم مراد نے تین موبائل فون مالیتی 80ہزار چرا لئے ،تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں ضمیر کی قمیض کی جیب سے ملزم کامران نے نقدی اور موبائل فون مالیتی 30ہزار چوری کر لئے ،تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں ناظر کے گھر سے نامعلوم ملزم نے چار موبائل فون اور نقدی مالیتی 50ہزار چوری کر لئے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں