سی ڈی اے کے 29کمرشل پلاٹس نیلامی کے لئے پیش

 سی ڈی اے کے 29کمرشل پلاٹس نیلامی کے لئے پیش

نیلامی کمیٹی بھی مقرر ، پلاٹوں کی چار ، پانچ اگست کو کنونشن سینٹر میں نیلامی ہو گی

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)سی ڈی اے نے مختلف سیکٹروں میں کمرشل پلاٹس نیلامی کے لئے پیش کر دئیے ، حکام نے نیلامی کمیٹی بھی مقرر کردی ،پلاٹوں کے بروشر (اشتہار)آن لائن خریدنے کی سہولت بھی سرمایہ کاروں کو فراہم کی گئی ہے ، مزید برآں یہ بروشر سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ منتخب کردہ بینکوں کی برانچوں سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں، علاوہ ازیں نیلامی کمیٹی نے کامیاب بولی دہندگان کو 30 یوم کے اندر یکمشت ادائیگی پر دس فیصد رعایت دینے کا بھی اعلان کیا ہے اور سی ڈی اے بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پہلی قسط کی ادائیگی کے بعد سرمایہ کار کو بلڈنگ پلان کی بھی منظوری دے دی جائے گی ،واضح رہے کہ سی ڈی اے کے زیر انتظام29کمرشل پلاٹس کی نیلامی چار اور پانچ اگست کو کنونشن سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں