پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کا افتتاح ،متعدد شخصیات آن لائن شریک
غذائی قلت پر قابوپانے میں مد د ملے گی، ثانیہ نشتر، عطا اللہ شاہ ، ڈاکٹر ناصر قیوم
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں قائم کردہ پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کی افتتاحی تقریب میں آن لائن شرکت کی، افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر کے ہمراہ شعبہ ایگریکلچر اینڈ فوڈٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر میر ناصر قیوم نے بھی شرکت کی،افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشترتھیں ، اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہا کہ سینٹر کے قیام سے خواتین اور بچوں میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی،قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اورزرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے باہمی اشتراک سے قائم کیاہے ،اس سینٹر سے ملک کے دیگر علاقوں میں غذائی قلت پر قابوپانے میں مد د ملے گی۔