عورتوں کیخلاف جرائم روکنے کیلئے قوانین پر عمل کیا جائے ،مقررین

عورتوں کیخلاف جرائم روکنے کیلئے قوانین پر عمل کیا جائے ،مقررین

قوانین موجود ہیں لیکن عمل درآمد کا فقدان مسائل کی اصل جڑ ہے ، خاور ممتاز ،کلیم امام

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان میں عورتوں کے خلاف جرائم اور عورتوں کو قتل کئے جانے کے رجحان کی روک تھام کے لئے قوانین پر مؤثر عمل درآمد کی ضرورت ہے ، ملک میں اس حوالے سے قوانین موجود ہیں لیکن عمل درآمد کا فقدان مسائل کی اصل جڑ ہے ،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین نے اس امر کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام ‘پاکستان میں عورتوں کے خلاف جرائم’ کے موضوع پر منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قومی کمیشن برائے حقوق نسواں (این سی ایس ڈبلیو) کی سابق سربراہ خاور ممتاز ، آئی جی موٹرویز و ہائی ویز پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام ، ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری اور دیگر نے اظہار خیال کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں