ایس سی او ڈیما نسٹریشن ایریا میں پاکستانی کلچر نمائش کا افتتاح
سیشن کی صدارت پاکستان چائنا سینٹر کے وانگ زہائی نے کی ،مقررین کا خطاب
اسلام آ باد(خصوصی وقائع نگار )پاکستانی کلچر ٹور نمائش\'\'گندھارا کی مسکراہٹ\'\' کا شنگھائی تعاون تنظیم ڈیما نسٹریشن ایریا (ایس سی او ڈی اے ) چنگڈا ومیں افتتاح کیا گیا،چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق قدیم گندھارا تہذیب نے فنون، فن تعمیر، ثقافتوں اور روحانی طور پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، معلوم ہوا کہ گندھارا کی مرکزی شخصیت لارڈ بدھا ہیں، جن کی نمائش ہال کے مرکزی ڈسپلے میں بھی کی گئی ،سیشن کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان چائنا سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وانگ زہائی نے کی ،دیگر مقررین چین میں پاکستانی سفارت خانے کی پریس اتاشی سیدہ سائرہ رضا ، پارٹی ورکنگ کمیٹی کے رکن اورایس سی او ڈی اے کی مینجمنٹ کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤ گاوسن نے کہا کہ پاکستانی کلچر ٹور نمائش پاکستانی ثقافت کو سمجھنے کیلئے چینی شہریوں کے لئے ایک کھڑکی کھولے گی ،گندھارا کی مسکراہٹ \'واکنگ ان ٹو پاکستان\' سیریز کی نمائش ہے ، مزید شاندار تہذیبیں بھی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔