وفاقی صحت ملازمین کا کورونا الائونس نہ ملنے پر اظہار تشویش
ملازمین کا آج پھر اجلاس طلب ،احتجاج کے ہر آپشن کے استعمال پر مشاورت ہوگی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) آل فیڈرل ہسپتال اور کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور دیگر گزیٹیڈ ونان گزیٹیڈ ملازمین کا ہنگامی اجلاس پولی کلینک ہسپتال میں لیاقت اگاہی کی سربراہی میں ہوا جس میں وفاقی صحت کے اداروں کے ملازمین کو کورونا الاؤنس کی فراہمی کے سلسلے میں دی گئی ڈیڈ لائن گزرنے اور الاؤنس کی فراہمی میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا،شرکا نے متفقہ طور پر آج دن 12 بجے یونین آفس پمز ہسپتال میں اہم فیصلہ کن مشاورتی اجلاس طلب کرلیا جس میں کورونا الاؤنس کے حصول کے لئے ہرآپشن کے استعمال پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں پمز ہسپتال سے ڈاکٹر فیض اچکزئی ،ڈاکٹر طاہر،راشد آرائیں، ارشد خان، ملک ذیشان، پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹر نوید بٹ ،ڈاکٹر شیر عالم،ملک آصف الرحمن،نذیر سومرو، ادریس خان ، میوہ خان، انعام الحق، سی ڈی اے ہسپتال کے ستار بروہی ،عارفہ جنجوعہ، وجود لاشاری ،نرم کے ڈاکٹر یوسف، مظفر راجپوت،اکبر سومرو ، فیڈرل جنرل ہسپتال کے خادم مری ، عبدالحئی سومرو، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سے قیصر عبدل حاکم اور ڈی ایچ او آفس سے محمد اسماعیل،اکبر ،عبدلرزاق نے بھرپور شرکت کی۔