گاڑیوں میں غیر قانونی سلنڈرز کیخلاف کارروائی کا آغاز
غیر معیاری سلنڈرز اتار کر کارروائی کی جائے گی، سٹی ٹریفک پولیس
راولپنڈی( خبر نگار ) سٹی ٹریفک پولیس نے پبلک سروس گاڑیوں میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اورغیر قانونی طور پر لگائے جانے والے سی این جی سلنڈر کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا۔غیر معیاری سلنڈرز کو اتار کر گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں میں غیر قانونی سلنڈر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ایسی گاڑیاں جن کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہے وہ شہریوں کی جان کے لیے خطرے کا باعث ہیں ۔