ظلم کی رات ڈھلنی والی کشمیری عوام جلد آزاد فضاؤں میں سانس لینگے : علی نواز

ظلم کی رات ڈھلنی والی کشمیری عوام جلد آزاد فضاؤں میں سانس لینگے : علی نواز

وزیراعظم نے ہرفورم پرمسئلہ کشمیر کوموثرطریقے سے پیش کیا،کشمیری عوام عمران خان کو اپنا حقیقی سفیر سمجھتے ہیں،آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی فتح کشمیریوں کے عمران خان پراعتماد کا واضح ثبوت ،معاون خصوصی کایوم سیاہ پرپیغام

اسلام آباد (سٹی رپورٹر )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام عمران خان کو اپنا حقیقی سفیر سمجھتے ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر موثر طریقے سے پیش کیا ہے ، ظلم کی رات جتنی بھی لمبی ہو آخر کار اجالا پھیلتا ہے بھارت کے کشمیریوں پر ظلم کا اندھیرا ڈھلنے والا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5اگست یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ 5اگست 2019 سے پہلے والی پوزیشن کی بحالی تک بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے دورہ ازبکستان میں بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ نہ ملا کر واضح پیغام دیا کہ ہم ظالم نہیں مظلوم کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح کشمیری عوام کاعمران خان پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے ، علی نواز اعوان نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم کی رات ڈھلنے والی ہے اور بہت جلد کشمیری عوام آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں