راولپنڈی میں کھیلوں کابہت ٹیلنٹ ہے، راشد شفیق

راولپنڈی میں کھیلوں کابہت ٹیلنٹ ہے، راشد شفیق

شہر کے بچے اوربچیاں جلد کھیلوں میں ملک وقوم کانام روشن کریں گے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں کھیلوں کابہت ٹیلنٹ ہے، انشااللہ راولپنڈی کے بچے اور بچیاں بہت جلد قومی وبین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں ملک وقوم کانام روشن کریں گے۔ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل مہیا کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے راولپنڈی ڈویژن سکواش چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی اوسپورٹس منظر شاہ، ڈی ایس او شمس توحید عباسی، راولپنڈی سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری نعیم انور، دیگر آفیشلز اورکھلاڑیوں کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔ شیخ راشد شفیق نے کہا کہ راولپنڈی سے پہلے بھی کئی نامور کھلاڑیوں نے عالمی سطح پرپاکستان کا نام روشن کیا، انشااللہ اب دوبارہ ہماری نوجوان نسل عالمی میدانوں میں سبز ہلالی پرچم بلند کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں