نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:شہرکےمختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن
  • بریکنگ :- کراچی:ضلع ویسٹ سے2منشیات فروش گرفتار،ایس ایس پی سہائی عزیز
  • بریکنگ :- ملزموں کی سعید اورفیاض کےنام سے شناخت،ایس ایس پی سہائی عزیز
  • بریکنگ :- ضلع ویسٹ سےپولیس نے 45 مشتبہ افرادکوحراست میں لیا،ایس ایس پی
  • بریکنگ :- کٹی پہاڑی 3اورخمیسوگوٹھ سےایک منشیات فروش گرفتار،ایس ایس پی سینٹرل
  • بریکنگ :- ملزموں سے6کلوچرس،ہیروئن اوردیگرمنشیات برآمد،ایس ایس پی
  • بریکنگ :- متعددمشتبہ افرادکوحراست میں لےکرچھان بین کی جارہی ہے،ملک مرتضیٰ
  • بریکنگ :- کراچی:سچل میں 60افرادکی بائیومیٹرک تصدیق،12افرادگرفتار،پولیس
  • بریکنگ :- کراچی:گرفتارافرادمیں 2سےمضرصحت گٹکابرآمد،پولیس
Coronavirus Updates

گلگت بلتستان ڈیجیٹلائزیشن سے محروم نہیں رہیگا،امین الحق

گلگت بلتستان ڈیجیٹلائزیشن سے محروم نہیں رہیگا،امین الحق

دنیا اخبار

وفاقی وزیرسے گورنرگلگت بلتستان کی ملاقات،ٹیکنالوجی انقلاب آئیگا،جلال حسین

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت گلگت بلتستان یا کوئی علاقہ ڈیجیٹلائزیشن سے محروم نہیں رہے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین کی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ سید امین الحق نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اہم حصہ اور اس کے لوگ قابلیت و اہلیت میں کسی سے کم نہیں، وزارت آئی ٹی کے منصوبوں میں بلاامتیاز تمام صوبوں ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کو شامل کیا گیا ہے ، سید ا مین الحق نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے اضافی سپیکٹرم کی نیلامی منظور کرائی گئی اضافی سپیکٹرم سے گلگت بلتستان میں براڈ بینڈ اور موبائل سروس کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی، قانونی تقاضوں کی تکمیل پر یونیورسل سروس فنڈ کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھا دیا جائے گا۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن کا کردار مزید بڑھانے کی خواہش ہے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی کا انقلاب آئے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں