یوم شہداپرپولیس لائن میں تقریب،قربانیوں کو خراج تحسین

یوم شہداپرپولیس لائن میں تقریب،قربانیوں کو خراج تحسین

آئی جی نے یادگارشہداپرپھول چڑھائے ،چاک وچوبنددستے نے سلامی پیش کی،شہداکی فیملیزکوتحائف،شیلڈزپیش کیں،شہداکے مقروض ہیں،آئی جی جمیل الرحمن

اسلام آباد (خبر نگار )یو م شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں اسلام آباد پولیس کے شہدا ء کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس قاضی جمیل الرحمان نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی،پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور اسلام آباد پولیس سمیت پورے ملک کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔تقریب میں شہداء کی فیملیز کو بھی مدعو کیا گیا آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ان سے ملاقات کی تحفے و تحائف اور یادگاری شیلڈز پیش کیں۔اس موقع پر آئی جی نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس کے 53 شہداء نے داستانیں رقم کیں، ہم بحیثیت قوم اپنی شہدا ء کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں