اوپن یونیورسٹی کے میٹرک ، آئی کام سمیت مختلف پروگراموں کے امتحانات یکم ستمبر کو شروع ہونگے
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2021 کے اے ٹی ٹی سی
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) نان کریڈٹ کورسز/سرٹیفکیٹ اِن لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ، میٹرک ، آئی کام ، ایف اے ، ایف ایس سی پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ یکم ستمبر کو شروع ہوں گے جو 12اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔ ملک بھر میں 750امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کی جارہی ہیں۔