وزیراعظم عمران خان سے سینئررہنما پی ٹی آئی تیموراسلم کی ملاقات آزادکشمیرالیکشن میں کامیابی پرمبارکباد
سینئر مرکزی رہنماء تحریک انصاف ، سابق سینئر نائب صدر شمالی پنجاب اور وزیراعظم کے قریبی دوست تیمور اسلم نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی
اٹک ( نمائندہ دنیا) اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے بڑے بھائی شہزاد شیخ بھی موجود تھے انہوں نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کا وقت قریب آ چکا ہے ۔