کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ کی نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو مبارکباد

کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ کی نومنتخب  وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو مبارکباد

کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ نے نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو مبارکباد پیش کی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر مجاہد گیلانی،نائب صدر طہ منیب،سینئر نائب صدرکاشف ظہیرکمبوہ،سیکرٹری جنرل رضی طاہر،شائستہ صفی،میڈیا کوآرڈینٹر نوید احمد،ڈاکٹر اسامہ ظفرودیگر کا اپنے مشترکہ پیغام میں کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر کی حیثیت سے ریاست آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ دنیا بھر میں بھرپور طریقے سے پیش کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں