چوری وڈکیتی کی وارداتیں،4گاڑیاں،3موٹرسائیکل چوری

چوری وڈکیتی کی وارداتیں،4گاڑیاں،3موٹرسائیکل چوری

شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات اوردیگر اشیاسے محروم،کیری ڈبہ بھی چورلے گئے

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی دارالحکومت میں چوری ،ڈکیتی کی 14وارداتیں،چار گاڑیاں ،تین موٹر سائیکل چوری،ایک کیری ڈبہ چھین لیا گیا،دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی،زیورات اور دیگر اشیا سے محروم کر دئیے گئے ۔ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے ثناء حسن کی کرولا، تھانہ کوہسار کی حدود سے رضوان کی کرولا کار، تھانہ کوہسار ہی کی حدود سے عبدالعزیز کی خیبر کار تھانہ رمناکی حدود سے سیماب کی مہران کار چوری کر لی گئی۔تھانہ کھنہ کی حدود سے ملک زادہ، تھانہ ترنول کی حدود سے نفیس، تھانہ مارگلہ کی حدود سے ولی کے موٹر سائیکل چوری کرلئے گئے ۔ تھانہ ترنول پولیس کو حبیب الرحمن نے بتایا کہ ملزمان شہزاد اور ارشد نے میرا کیری ڈبہ بک کیا اور ویرانے میں لے جاکر چھین لیا۔ تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں صغیر کے گھر سے زیورات اور لیپ ٹاپ کل مالیتی تین لاکھ، تھانہ کراچی کمپنی کی حدودمیں عامر کی گاڑی سے لیپ ٹاپ،موبائل فون کل مالیتی 60ہزار چور لے اڑے ۔ تھانہ بھارہ کہو کی حدودمیں تین ملزمان عمر ،نزاکت ،علی نے آزاد اشرف کی بھینس مالیتی ایک لاکھ چور ی کر لی ۔ تھانہ کورال کی حدودمیں لیاقت کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات کل مالیتی بارہ لاکھ چھین لئے گئے ۔ تھانہ بھارہ کہو کی حدودمیں تنویر کی دکان سے دو نامعلوم ملزمان نے 65ہزار ، تھانہ ترنول کی حدودمیں ساجد سے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے موبائل فون مالیتی 35ہزار چھین لیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں