شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،ثنااللہ عباسی

شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،ثنااللہ عباسی

زندہ قومیں شہدا کواپنااثاثہ سمجھتی ہیں،ڈی جی ایف آئی اے کایوم شہداپرخطاب

اسلام آباد(خبر نگار )ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ایف آئی اے کے افسران کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،زندہ قومیں ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہیں ۔بدھ کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں یوم شہدا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ اب تک ایف آئی اے کے 24 افسران اور اہلکارشہید ہوچکے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں