یوم استحصال،برسلزمیں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
پاکستانی اورکشمیرکمیونٹی کی شرکت،عالمی برادری بھارتی مظالم کانوٹس لے ،مقررین
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن بیلجیم یورپ اور پشتون آرگنائزیشن یورپ کے زیراہتمام برسلز میں 5اگست کی مناسبت سے یورپین پارلیمنٹ،پورپین کمیشن ،یورپین کونسل اوریورپین وزارت خارجہ کے سامنے یوم استحصال احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں برسلز اور اس کے گرد ونواح میں مقیم پاکستانی وکشمیر کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرہ میں پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر اور چیئر مین نوید خان ، عرب گل نے صدارت کی اور خصوصی خطاب چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کشمیر کی آئینی حیثیت 5اگست 2019 سے پہلے والی نہیں ہو جاتی۔ عالمی برادری بھارتی غاصب فوج کے مظالم کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کو بحال کرائے ۔