ایف آئی اے کی کارروائیاں،2مفرورو ں سمیت5ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائیاں،2مفرورو ں سمیت5ملزم گرفتار

ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے دھوکہ دہی سے 30 لاکھ روپے سے زائد رقم بٹوری

اسلام آباد(خبر نگار) ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں دو مفرور ملزمان سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے دھوکہ دہی سے 30 لاکھ سے زائد رقم بٹوری تھی۔ گرفتار ملزمان میں او ٹی ایس کے چیف سپروائزر رفیع اللہ شاہ اور انویجیلیٹر تنویر علی شہباز بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر شہریوں سے رقم بٹورنے والے دو مفرور ملزمان گرفتار کرلیے ۔ ایف آئی اے نے ثاقب حسین قاضی کی شکایت پر حفیظ الرحمن اور ارسلان رؤف کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان نے شہری سے ملازمت کے لئے بیرون ملک کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹوری۔ ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے او ٹی ایس کے چیف سپروائزر رفیع اللہ شاہ اور انویجیلیٹر تنویر علی شہباز کو گرفتار کرلیا ۔ دونوں ملزمان نے او ٹی ایس سنٹر گورنمنٹ ڈگری کالج بی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں دوران ٹیسٹ امیدواروں سے رشوت لیکر سہولت فراہم کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں