اسلام آباد،فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق،خاتون زخمی

اسلام آباد،فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق،خاتون زخمی

سیکٹرجی 8فور میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی،اظہربشیرنے فائرنگ کردی،قریب موجود9سالہ بچی کے سرمیں گولی لگی،بچی کی ماں بھی زخمی،پمزمنتقل

اسلام آباد(خبرنگار) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی ایٹ فور میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی،بدھ کی شام چھ بجے کے قریب فریقین میں گولیاں چل گئیں جس سے بیٹی جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہوگئی عینی شاہدین کے مطابق اظہر بشیر ولد بشیر احمد سکنہ فلیٹ نمبر 15 بلاک 14/A سیکٹر جی 8 فور جو کہ پی ٹی سی ایل میں سی ایس آر ہے ، اس کے گھر ساجد خان جھگڑے کیلئے آئے اور لڑائی جھگڑا ہوا جس میں اظہر بشیر نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے وہاں پر موجود 9سالہ سعدیہ بی بی دختر شیر حکیم سر میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی ،جس کی میت پمز ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ اس لڑائی میں 35سالہ ظاہر بی بی زوجہ شیر حکیم زخمی ہوئی ہے جس کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں