پاک چین دوستی کے فروغ کیلئے جونیئر کلچرل ایمبیسیڈر مہم کا آ غاز

 پاک چین دوستی کے فروغ کیلئے جونیئر کلچرل ایمبیسیڈر مہم کا آ غاز

پاکستانی نوجوانوں کی شرکت،بیجنگ اولمپک کیلئے گانے ، پینٹنگ کی خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (دنیارپورٹ)پاک چین دوستی کے مزید فروغ کیلئے جونیئر کلچرل ایمبیسیڈر مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق اس کا اہتمام چینی سفارت خانے کے ثقافتی دفتر اور چائنا کلچرل سنٹر (سی سی سی)نے کیا ۔ پاکستانی نوجوانوں نے \'جونیئر کلچرل ایمبیسیڈر\' مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تمام حصہ لینے والوں نے مستقبل میں چین پاکستان دوستی کے \'جونیئر کلچرل ایمبیسڈرز\' کے طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ سی سی سی نے بتایا کہ یہ مہم چائنا سونگ چنگ لنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے سپانسر تھی اور مختلف بیرونی چینی ثقافتی مراکز نے اس کی حمایت کی۔پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر نے رجسٹریشن فارم وصول کئے اور ویڈیو ریکارڈ کی۔ ثقافتی مرکز نے پرائمری سلیکشن کے بعد مقابلہ کرنے والوں کی متعلقہ شراکت کا مواد جیوری پینل کو پیش کیا۔تقریب کے موضوع پر قائم رہتے ہوئے شرکاء نے ثقافتی تبادلے کے بارے میں اپنی تفہیم اور جذبات ، اندرون و بیرون ملک کے نوجوانوں کے لیے ان کی آشیرباد اور 2022 بیجنگ سرمائی اولمپک کھیلوں کے لیے گانے ، تلاوت، تحریر، پینٹنگ اور کھیل اور آلات موسیقی کے ذریعے خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں