راولپنڈی، انتظامیہ کی محرم الحرام کی تیاریاں مکمل
پولیس و دیگر اداروں کے ساتھ ملکر پلان تر تیب دے دیا، ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق نے کہا کہ محرم الحرام کے لئے ہماری تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور اس سلسلے میں پولیس و دیگر آلائیڈ ڈیپا ر ٹمنٹس کے ساتھ ملکر تفصیلی پلان تر تیب دے دیا گیا ہے۔ متعلقہ محکموں کو ان کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، خو ش آئند بات یہ ہے کہ انتظا میہ اور پو لیس جہاں اپنی طرف سے سکیورٹی انتظا مات کا یقینی بنائے ہو ئے ہیں وہیں علمائے کرام کے تعاون سے ہمارے لوگ بہت حدتک با شعور ہو چکے ہیں کہ ان دشمنوں کو پہچا ن سکیں جو بھا ئیو ں کو تفرقات میں با نٹ کر اپنے مذموم مقاصد حا صل کر نا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں عوام الناس سے اپیل کی جا تی ہے کہ وہ ایسے شرانگیز عناصر کی نشا ندہی کرکے ملکی امن وسلا متی کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے انتظا مات کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔