زیر زمین پانی کی سطح میں کمی تشویشناک ہے ، مونس الٰہی

زیر زمین پانی کی سطح میں کمی  تشویشناک ہے ، مونس الٰہی

وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے پاکستان میں زیر زمین کم ہوتی ہوئی پانی کی سطح پر تشویش کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد(سیا سی رپورٹر) انہوں نے کہا کہ پانی بچائیں تا کہ پاکستان کا مستقبل سر سبز ہو سکے ،آبی وسائل کے بہتر استعمال سے ہی پاکستان کے معاشی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے ، فرسودہ نہری نظام صرف 30 دن پانی کو محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،موسمیاتی تبدیلی اور پانی کا اصراف ایسے چیلنجز ہیں جن کا مقابلہ ہم قومی اتفاق اور باہمی اشتراک سے ہی کر سکتے ہیں،انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں مستقبل میں پیش آنے والے خطرے کو بھانپتے ہوئے کہاکہ پانی بچائیں، مستقبل بچائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں