آر ڈی اے ہائوسنگ سکیم نہ بننا بڑا سوال، چیئرمین

آر ڈی اے ہائوسنگ سکیم نہ بننا بڑا سوال، چیئرمین

تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے ، طارق مرتضٰی ، خطاب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کانفرنس روم میں آرڈی اے کے مختلف کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ اور ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے کی، چیئرمین نے کہا کہ1989 سے اب تک آر ڈی اے ہائوسنگ سکیم نہیں بنی یہ ایک بڑا سوال ہے ، پہلے ہی ہائوسنگ سکیم ڈویلپ ہو جانی تھی، ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو اسٹیبلشمنٹ آف انٹرسٹ بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو مزید ہدایت کی کہ غیرقانونی وغیر مجاز تعمیرات اور تجارتی سرگرمیوں کے خلاف بلاخوف و خطر سخت کارروائی جاری رکھیں، ڈائریکٹر ایل ڈی اینڈ ای ایم نے خالی اراضی، آر ڈی اے کی اپنی جائیدادوں و آر آئی ٹی سکیموں رہائشی اور تجارتی کی منظوری کے بارے میں آر ڈی اے پراپرٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں