پنجاب میں سکاؤٹس ایسوسی ایشن کو متحرک کر رہے، چودھری سرور

پنجاب میں سکاؤٹس ایسوسی ایشن کو متحرک کر رہے، چودھری سرور

گورنر پنجاب کا سکائوٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بریفنگ دی گئی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے نیشنل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جس کے دوران ان کو بوائز سکاؤٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سکاؤٹس ایسوسی ایشن کو متحرک کیا جا رہا ہے اور ایک جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ یونین کونسل کی سطح پر بوائز سکاؤٹس فعال کردار ادا کر سکیں، گورنر پنجاب نے ہدایت کی کہ پنجاب میں بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جن زمینوں اور بلڈنگز پر قبضہ کیا گیا ہے اس کی فہرست باقاعدہ تحریری طور پر فراہم کی جائے تاکہ ان کو واگزار کرایا جا سکے، گورنر چودھری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب بھر میں موجود تمام سکاؤٹس کی باقاعدہ تصدیق کی جائے اور باقاعدہ مصدقہ ڈیٹا مرتب کیا جائے اور اگر کہیں بوائز سکاؤٹس کے حوالے سے غلط اعدادوشمار موجود ہوں ان کی تصدیق کی جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں