نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیرداخلہ شیخ رشیدسےکینیڈین ہائی کمشنروینڈی کرسٹین کی ملاقات
  • بریکنگ :- پاک کینیڈادوطرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
  • بریکنگ :- اسلام آباد: افغان شہریوں کی امداد جاری رکھنےپراتفاق
  • بریکنگ :- پاکستان افغان امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا،وزیر داخلہ شیخ رشید
Coronavirus Updates

وائس چانسلر ز کام کریں،حکومت بھر پور تعاون کریگی ،صدر آزاد کشمیر

وائس چانسلر ز کام کریں،حکومت بھر پور تعاون کریگی ،صدر آزاد کشمیر

دنیا اخبار

ریسرچ پر توجہ دی جائے ، وائس چانسلرز کانفرنس سے خطاب،سردار یعقوب بھی ملے

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی زیر صدارت یہاں وائس چانسلرز کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ز موثر انداز میں کام کریں،ٹیکنیکل ٹریننگ اور دیگر علوم کے ذریعے طلبہ کی بہتر رہنمائی کی جائے ،ریسرچ کے شعبے پر توجہ دی جائے ، اس موقع پر صدر ریاست نے وائس چانسلرز کو ہر طرح کے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی ہر طرح سے معاونت کریں گے ،قبل ازیں وائس چانسلرز نے اپنی یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے صدر ریاست کو آگاہ کیا،کانفرنس میں وائس چانسلر ز پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی، بریگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر یونس جاوید، پروفیسر ڈاکٹر رسول جان، پروفیسر ڈاکٹر دلنواز احمد گردیزی اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے شرکت کی،ادھر صدر ریاست سے سابق صدر آزادکشمیر سردار یعقوب خان بھی ملے اور انہیں صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں