ریاست جوناگڑھ پاکستان کا حصہ ، بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے ، مقررین
اسلام آباد میں جونا گڑھ ہاؤس قائم کیا جائے ، ریفرنڈم کو نہیں مانتے ،خطاب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) 15 ستمبر 1947 یوم الحاق جونا گڑھ کی مناسبت سے مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام \\\"جوناگڑھ: چیلنج اور امکانات\\\" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق قائداعظم محمد علی جناح کا خواب تھا جسے شرمندہ تعبیر کرنا ہمارا فرض ہے ، جوناگڑھ ہمارا تاریخی اور قانونی حق ہے ،زندہ قومیں اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوتیں ،جونا گڑھ میں بندوقوں کے سائے تلے ریفرنڈم کو نہیں مانتے ،مقررین میں نواب آف جوناگڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی، جنرل (ر) احسان الحق ،چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ و دیوان آف جونا گڑھ صاحبزادہ سلطان احمد علی، وفاقی وزیر فخر امام ،معروف قانون دان احمر بلال صوفی، میجر جنرل (ر) شاہد حشمت، سابق ایڈیشنل سیکرٹری برائے امور خارجہ افراسیاب مہدی قریشی، ڈاکٹر مجیب احمد، ڈاکٹر ثمینہ اعوان ، ڈاکٹر سیف الرحمان ملک اور دیگر شامل تھے ،مقررین نے کہا کہ وزارتِ خارجہ میں جوناگڑھ ڈیسک قائم اور وفاقی دارالحکومت میں جوناگڑھ ہاؤس کا قیام عمل میں لانا چاہئے ۔