فراڈ کی4وارداتیں ، شہری کروڑوں روپے اور دو گاڑیوں سے محروم

فراڈ کی4وارداتیں ، شہری کروڑوں  روپے اور دو گاڑیوں سے محروم

دھوکا دہی وغیرہ کی4وارداتو ں کے دوران شہریوں کوکروڑوں روپے اور گاڑیوں سے محروم کردیاگیا

اسلام آباد (خبر نگار )گولڑہ کے علاقے میں ذکا سمیت تین افراد نے فراڈ سے شاہ نواز کے اکائو نٹس سے تین لاکھ 83ہزارروپے ٹرانسفر کروالئے ، آبپارہ پولیس کو مسعود نے بتایاکہ اس نے ابوبکر اور معظم سے دو کروڑ روپے میں سولر پلانٹ لیا،جو ناقص نکلاتو اسے یہ پلانٹ واپس کردیا مگر ملزمان رقم دینے سے انکاری ہوگئے ، رمنا پولیس کو ماہ نور نے بتایاکہ ناصر اور ندیم نے 32لاکھ روپے میں الٹس گاڑی لے کر دھوکا دہی کی، آبپارہ پولیس کو کلیم نے بتایاکہ گل محمد نے گاڑی الٹس دھوکا دہی سے لی اور دوسری گاڑی دینے کا کہامگر نہ دی ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں