وزیراعظم چارسدہ میں زمین واگزار کرائیں ، بیوہ خاتون کی دہائی

 وزیراعظم چارسدہ میں زمین واگزار کرائیں ، بیوہ خاتون کی دہائی

چارسدہ کی رہائشی بیوہ خاتون الفت اسد اللہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے بیٹے کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چارسدہ کی رہائشی بیوہ خاتون الفت اسد اللہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے بیٹے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم ، چیف جسٹس ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی کے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں اور انکے بچوں کو تحفظ فراہم کریں اور اور انکی کمرشل زمین واگزار کروائیں ،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ 36 برس سعودیہ میں گزارنے کے بعد پاکستان آئی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں