سیکٹر جی 14کے الاٹیز کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

  سیکٹر جی 14کے الاٹیز  کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

سیکٹر جی 14 کے الاٹیز کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا،جسکی صدارت کمیٹی کے صدر سردار شاہین نے کی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) نائب صدر عبدالکریم ، جنرل سیکرٹری منیر احمد اور لیگل ایڈوائزر مدثر لطیف عباسی بھی اجلاس میں شریک ہوئے ، کمیٹی کے صدر نے سیکٹر جی 14 ون ٹو اور تھری کی تازہ صورتحال سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا ، الاٹیز کا کہنا تھا کہ اگر اب بھی ترقیاتی کاموں میں جان بوجھ کر یا سیاسی اثرورسوخ میں آکر تاخیری حربے استعمال کئے گئے تو الاٹیز ہر طرح کے بھرپور احتجاج کے لئے تیار ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں