بارانی یونیورسٹی، 93طلبہ میں 1.2بلین روپے کے چیک تقسیم
بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں وزیر اعظم کی ٹیوشن فیس ری امبرسمنٹ سکیم کے تحت منعقدہ تقریب میں 93طلبہ میں 1.2بلین روپے پر مشتمل سکالر شپس کے چیکس تقسیم کیے گئے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) جن کا انتخاب ایچ ای سی کے مقرر کردہ اصول و ضوابط کے تحت کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس اینڈ یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ نے کیا جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے کہا کہ وزیراعظم کی ٹیوشن فیس ری امبرسمنٹ سکیم پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے ایک احسن اقدام ہے، حکومت پاکستان نے کورونا کی بیماری کے مشکل حالات کے باوجود تعلیم کو اپنی ترجیحات میں رکھا جس کی وجہ سے آج بارانی زرعی یونیورسٹی میں ایک بھی طالب علم ایسا نہیں جس کی فیس ابھی تک ادا شدہ نہ ہو۔ دنیا میں پی ایچ ڈی سے بہتر اور بڑی کوئی ڈگری نہیں ہے، اور وہ ان چند خوش نصیب طلبہ میں سے ہیں جنھیں یہ موقع ملا ہے۔