ویسٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام گرین سٹریٹ منصوبہ کا افتتاح

ویسٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام گرین سٹریٹ منصوبہ کا افتتاح

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ڈپٹی کمشنر وی فورس کے اشتراک سے راولپنڈی کی یونین کونسل 34اصغر مال میں گرین سٹریٹ پراجیکٹ کا افتتا ح کر دیا گیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے گزشتہ روز فیتہ کاٹ کر گرین سٹریٹ پراجیکٹ کاافتتاح کیا ،اس موقع پرویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجر کمیونیکیشن ناصر محمود، چیف کوآرڈینیٹر وی فورس کلیم طاہر و دیگر بھی موجود تھے، ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا کہ انسانی صحت اور ماحول کے تحفظ کیلئے صفائی و شجرکاری بنیادی عوامل ہیں۔ آر ڈبلیوایم سی اور وی فورس کا گرین سٹریٹ پراجیکٹ ایک امید کی کرن ہے جو ہم پورے شہر میں پھیلائیں گے اور امید کرتے ہیں کہ اس گلی کے مکین ان اداروں کی اس کاوش کا خیال رکھیں گے اور اس گلی کی طرح اپنے شہر راولپنڈی کو بھی کلین ایند گرین سٹی بنائینگے، اس پراجیکٹ میں منتخب کردہ گلی میں پودے لگائے گئے ہیں،صفائی کی ذمہ داری ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں