مختلف علاقوں سے تین گاڑیاں اور چھ موٹرسائیکل چوری
گاڑیاں خالد، فرمان اور عدنان،موٹرسائیکل بلاول، فرقان، رزاق اور دیگر کے چوری ہوئے
اسلام آباد (خبر نگار ) وفاقی دارالحکومت پر کارلفٹروں کا راج برقرار،مختلف علاقوں سے تین گاڑیاں اور چھ موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے ،تھانہ گولڑہ کے علاقے سے خالد، تھانہ کوہسار کے علاقے سے فرمان اور تھانہ سہالہ کے علاقے سے عدنان کی گاڑیاں چور لے اڑے ، تھانہ مارگلہ کے علاقے سے بلاول، تھانہ نون کے علاقے سے فرقان، تھانہ آبپارہ کے علاقے سے رزاق، تھانہ گولڑہ کے علاقے سے حمزہ، تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے حسن اور تھانہ آئی نائن کے علاقے سے عاصم کے موٹر سائیکل چوری ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔