تنخواہ کی عدم ادائیگی پر کورونا سنٹر عملہ کا احتجاجی مظاہرہ

تنخواہ کی عدم ادائیگی پر کورونا سنٹر عملہ کا احتجاجی مظاہرہ

آر آئی یو کے باہر نعرے بازی، 23ستمبر تک ادائیگی ورنہ ہڑتال، ڈاکٹرز، نرسز

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی مری روڈ شمس آباد میں بنائے گئے کورونا سنٹر کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔ کورونا سنٹر کے عملے نے انتظامیہ کو 23ستمبر تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ تنخواہ ادانہ کی گئی تو 24ستمبر کو ہسپتال میں مکمل ہڑتال کریں گے، دوسرے مرحلہ میں مری روڈ کو جام کریں گے ، انہوں نے کہاکہ ہماری تنخواہیں ادا کی جائیں۔،ہم نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹیاں دیں اور پیشہ وارانہ فرائض میں کوتاہی نہیں کی ، کورونا سنٹر میں تعینات عملے کو تین ماہ گزرگئے تنخواہیں نہیں مل سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں