مری:لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار

مری:لکڑی سمگلنگ کی کوشش  ناکام، ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار

مری گھڑیال سے ملحقہ تپہ کیرمیونسپل جنگلات سے بھاری مالیت کی عمارتی لکڑی ملی بھگت سے سمگل کرنے کی کوشش علاقہ کے لوگوں نے ناکام بنادی

مری (نمائندہ دنیا )ملزم رات کی تاریکی میں جنگل سے کیل کے درخت کاٹ کر ہائی ایس وین میں لے جا رہے تھے کہ لوگوں نے محکمہ جنگلات کو شکایت کر دی۔ محکمہ کی ٹیم گھڑیال پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ملزمان گاڑی اورلکڑی چھوڑ کرجنگل میں فرار ہوگئے۔ عملہ نے لکڑی اور گاڑی قبضہ میں لے لی ۔ کر لوئرٹوپہ ڈپو میں پہنچا دی۔مبینہ طور پر گھڑیال اوکلڈنہ کے میونسپل جنگلات سے غیرقانونی درختوں کی کٹائی اورعمارتی لکڑی کی سمگلنگ کاسلسلہ دن رات جاری ہے ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ درختوں کی غیرقانونی کٹائی کوروکاجائے اور جنگلات کی حفاظت یقینی بنائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں