ضلعی دفاتر سے ریلیز شدہ بجٹ کی پراگریس لیں:شہرام ترکئی

ضلعی دفاتر سے ریلیز شدہ بجٹ  کی پراگریس لیں:شہرام ترکئی

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے ایک اجلاس میں محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی کہ ضلعی دفاتر سے ریلیز شدہ بجٹ کی پراگریس لیں

پشاور (دنیا رپورٹ)سکولوں کے تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے موقع کا وزٹ کریں۔ مانیٹرنگ کا نظام مزید فعال اور ضم شدہ قبائلی اضلاع میں فرنیچر کی فوری فراہمی کے اقدامات کریں۔ یہ ہدایت انہوں نے محکمہ تعلیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ تعلیم میں 104 جاری اور 22 نئے منصوبوں پر کام جاری ہے ، بجٹ میں فرنیچر کیلئے 3 ارب روپے مختص ہیں۔ بندوبستی اضلاع میں 2ہزار کچی کلاسز اور 2ہزار پلے ایریاز، ضم شدہ اضلاع میں 733 کچی کلاسز اور 500 پلے ایریاز پرائمری سکولوں میں بنائے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں