فری لانسرز کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے پورٹل کا افتتاح

فری لانسرز کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے پورٹل کا افتتاح

فری لانسرز کا آئی ٹی برآمدات کے اضافہ میں اہم کردار ہے:سید امین الحق

اسلا م آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے فری لانسرز کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے پورٹل کا افتتاح کر دیا ہے ۔ وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ میں تقریب ہوئی۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں فری لانسنگ انڈسٹری بڑی تیزی سے ترقی کررہی ہے ، فری لانسرز کے کام کے حوالے سے آگہی کیلئے رجسٹریشن بڑا اقدام ہے ، فری لانسرز کا آئی ٹی برآمدات کے اضافہ میں اہم کردار ہے ، نیشنل فری لانسنگ فیسلیٹیشن پالیسی تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ عثمان ناصر نے کہا فری لانسنگ انڈسٹری کی ترقی کا انحصار آئی ٹی ٹی پروفیشنلز پر ہے ، پی ایس ای بی نے آئی ٹی پروفیشنلز اور ینگ گریجوایٹس کیلئے بہت سے پروگرامز لانچ کیے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں