ای چالان بہترین تجربہ، خاطر خواہ نتائج حاصل:آئی جی اسلام آباد

ای چالان بہترین تجربہ، خاطر خواہ نتائج حاصل:آئی جی اسلام آباد

مہلک حادثات، دیگرقوانین کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی ہوئی:قاضی جمیل

اسلام آباد (خبر نگار)آئی جی اسلام آباد نے کہا سیف سٹی ای چالان سسٹم کا تجربہ بہترین رہا جس سے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے چالان کے جدید نظام کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے۔ ڈی جی سیف سٹی محمد سلیم نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 5ماہ کے دوران خلاف ورزیوں پر 20ہزارسے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، اوور سپیڈنگ پر 11358، سگنل اورلین کی خلاف ورزی پر 8990 چالان ٹکٹ شامل ہیں۔ چالان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں دیئے گئے پتے پرگاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کو ارسال کئے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں