سی ڈی اے :مشینری، پلانٹس خریداری کیلئے پی سی ون منظور

سی ڈی اے :مشینری، پلانٹس خریداری کیلئے پی سی ون منظور

سفالٹ مکسنگ پلانٹ، کرینز، واٹر اور ڈی ہائیڈرنگ پمپس اور دیگر مشینری شامل

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے)سی ڈی اے نے اخراجات میں کمی اور ان ہاؤس استعداد کار میں اضافہ کیلئے 139اقسام کی جدید مشینری اور پلانٹس کی تنصیب و خریداری کا پی سی ون منظور کر لیا۔ ان میں سفالٹ مکسنگ پلانٹ، واٹر پمپس، جدید کرینز، ڈی ہائیڈرنگ پمپس شامل ہیں۔، اس مشینری کے حصول سے سیکٹر ڈویلپمنٹ، ارتھ ورک، روڈ ورک سمیت دیگر شعبہ جات کو آؤٹ سورسنگ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ ان اقدامات سے نہ صرف سی ڈی اے کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا بلکہ اخرجات میں کئی گنا کمی آئے گی اور کام کی رفتار میں بھی اضافہ ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں