دالوں کی پیداوار کا فروغ، اقدامات کیلئے تیار ہیں:فخرامام

دالوں کی پیداوار کا فروغ، اقدامات کیلئے تیار ہیں:فخرامام

بائی بیک کا مجوزہ طریقہ کار کسانوں کیلئے منافع بخش ہوگا:اجلاس میں خطاب

اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخرامام نے کہا حکومت دالوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے اقدامات کیلئے تیار ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ربیع کی دالوں کے سالانہ جائزہ، منصوبہ بندی کے دو روزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ منصوبہ کے تحت مشترکہ طور پر کام کرنے والے تمام سترہ ریسرچ اور ایکسٹینشن کے نمائندوں نے خریف کی سرگرمیاں 2020-21 اور ربیع2021-22 کیلئے جامع منصوبہ پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا بائی بیک کا مجوزہ طریقہ کار کسانوں کیلئے منافع بخش ہوگا۔ علاوہ ازیں فخراما م سے ورلڈفوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر کرس کیے نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں غذائی قلت کے مسئلہ کے حل کیلئے رابطہ اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نیشنل فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے زوم ایپلی کیشن کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو اپنی پیداوار کا مناسب حصہ ملے گا۔ دوم یہ صارف کیلئے معاشی طور پر فائندہ مندہوگا کیونکہ اسے کم نرخوں پردالیں ملیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں