موبائل فون، نقدی چھیننے کی کوشش، مزاحمت پرشہری زخمی

موبائل فون، نقدی چھیننے کی کوشش، مزاحمت پرشہری زخمی

دانیال، حمزہ، گلشیر سے موبائل فونز، نقدی چھین لی گئی ،5گاڑیاں، موٹر سائیکلز چوری

اسلام آباد (خبر نگار)وفاقی دارالحکومت میں سرقہ اور خیانت وغیرہ کی 13وارداتوں میں شہریوں کو 2گاڑیوں، 3موٹرسائیکلوں، 50لاکھ روپے اور طلائی زیورات سے محروم کردیاگیا۔ مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی گئی۔ تھانہ گولڑہ کی حدود ای الیون فور میں 2ڈاکوئوں نے ساجد کے بیٹے سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کردیا۔ تھانہ کوہسار کے علاقہ میں دانیال، گولڑہ کے علاقہ میں حمزہ، آئی نائن کے علاقہ میں گلشیر سے 2موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی۔ ترنول کے علاقہ میں لطیف کے گھر سے ایل ای ڈی، تھانہ شالیمار کے علاقہ سے شہزاد ، کوہسار کے علاقہ سے حمزہ کی کاریں، کراچی کمپنی کے علاقہ سے قیصر، فیصل، کورال کے علاقہ سے اکرام کے موٹرسائیکلز چوری ہو گئے۔ آئی نائن کے علاقہ میں فیصل کے گھر سے ملازمین عبیر اور بشریٰ نے 12لاکھ روپے کے زیورات چرا لیے۔ ترنول کے علاقہ میں اشرف نے ارباب کے 18لاکھ، گولڑہ کے علاقہ میں وقاص نے فرحان کے 20لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ مقدمات درج کر لیے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں