شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کا تعمیراتی کام جاری:ڈاکٹر عاصم

شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کا تعمیراتی کام جاری:ڈاکٹر عاصم

ہر کوئی 100روپے عطیہ کر کے اپنے حصے کی ایک اینٹ لگا سکتا:میڈیا بریفنگ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ)کراچی میں پاکستان کے تیسرے اور سب سے بڑے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال، ریسرچ سینٹر کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ منصوبہ 16.4ارب روپے کی لاگت سے 3سال سے بھی کم عرصے میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ لوئر گرائونڈ، گرائونڈ فلور اور فرسٹ فلور کا سٹرکچرل ورک مکمل ہونے والا ہے۔ یہ ہسپتال تمام سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصے کی آبادی کو قریب میں کینسر کے علاج تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔ پاکستانی عوام اور بالخصوص کراچی کے لوگ ہسپتال کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ہر کوئی 100روپے عطیہ کر کے ہسپتال میں اپنے حصے کی ایک اینٹ لگا سکتا ہے یا 5لاکھ روپے عطیہ کرکے فاؤنڈنگ ڈونر بن سکتاہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں