این ایچ اے کا دوسرا ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ جاری
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مرکزی دفتر کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) ٹورنامنٹ 13ستمبر سے 23 ستمبر تک جاری رہے گا،سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالوحید کا کہنا تھا کہ اس صحت مند سرگرمی کو آگے بڑھاتے ہوئے مستقبل میں دوسرے اداروں کے مابین بھی میچ کھیلے جا سکتے ہیں ،سپورٹس کمیٹی میں طارق حسین شاہ،ثقلین مہدی،آصف اعظم، نور مصطفی، عطا محسن ، محترمہ متین رانا کاظمی جبکہ ملیحہ صدیقی کمیٹی کی چیف آرگنائزر ہیں۔