مریضوں کے محفوظ علاج کا عالمی دن،شفا میں سیمینار

مریضوں کے محفوظ علاج کا عالمی دن،شفا میں سیمینار

مقررین میں نوشین حامد ، قائد سعید اخونزادہ ، ڈاکٹر منظور الحق اور دیگر شامل تھے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) مریضوں کے محفوظ علاج کا عالمی دن ہر سال 17 ستمبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد مریضوں کے محفوظ علاج کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنا اور مریضوں کی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرنا ہے ، شفا انٹرنیشنل ہسپتال نے ایک آگاہی سیمینار کا اہتمام کرتے ہوئے اس دن کو منایا،اس موقع پر عالمی ادارہ صحت نے تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ محفوظ زچگی اور نومولود کی دیکھ بھال کے عزم کے ساتھ بچوں کی محفوظ اور باعزت طریقے سے پیدائش کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں،مقررین میں مہمان خصوصی ڈاکٹر نوشین حامد پارلیمانی سیکرٹری صحت، ڈاکٹر قائد سعید اخونزادہ چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی ، ڈاکٹر منظور الحق قاضی چیف ایگزیکٹو آفیسر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اور دیگر شامل تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں