علی گیلانی کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں ،بیرسٹر سلطان محمود

علی گیلانی کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں ،بیرسٹر سلطان محمود

قائد حریت کا تعزیتی ریفرنس ،سابق صدر سردار یعقوب ، شاہ غلام قادر اور دیگر کی شرکت

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی وفات کے بعد جس طرح بھارتی حکومت اور انتظامیہ نے رویہ اختیار کیا ہے اُس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،سید علی گیلانی کی کوششوں اور جرات کو سلام پیش کرتا ہوں،حریت رہنماؤں کی رہنمائی میں آگے بڑھیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید علی گیلانی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر تعزیتی ریفرنس میں سابق صدر آزادکشمیر سردار یعقوب خان، سابق سپیکر شاہ غلام قادر، امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئر فاروق رحمانی، غلام محمد صفی، سید یوسف نسیم، سید فیض نقشبندی، محمود احمد ساغر، عبدالمجید میر اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں