پاکستان آذربائیجان،ترکی کو ملکر کام کرنا چاہئے ،آذری سفیر

 پاکستان آذربائیجان،ترکی کو ملکر کام کرنا چاہئے ،آذری سفیر

فضائی،ریلوے اور سڑک رابطے استوار کئے جائیں ، ظفر ، احسن اور وقار بختاوری سے گفتگو

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار )آذربائیجان کے سفیر خظر فرحاد نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور ترکی کے پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر تینوں ممالک کے درمیان تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سفارتخانے میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری ،اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر احسن بختاوری اور پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل وقار بختاوری سے ایک ملاقات کے دوران کیا ،آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فضائی، ریلوے اور سڑک کے رابطوں کو استوار کرنے کی ضرورت ہے اور وہ اس پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے ،دونوں ممالک کے درمیان صرف 14 ملین ڈالر کی تجارت ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے اور اس میں وسعت کے وسیع امکانات موجود ہیں حال ہی میں انہوں نے پاکستان کے رائس ایکسپورٹرز اور آذربائیجان کے رائس امپورٹرز کے درمیان رابطہ استوار کیا ہے جس کے بہتر نتائج حاصل ہو ں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں